مہلک کورونا وائرس کا پھیلاﺅ، روسی حکومت کا غیر ملکیوں کے ملک میں داخلہ پر پابندی میں توسیع کا اعلان

Apr 30, 2020 | 12:01

ویب ڈیسک

 روس کی حکومت نے غیر ملکیوں کے ملک میں داخلہ پر پابندی میں توسیع کا اعلان کیا ہے۔ جمعرات کو روسی ذرائع ابلاغ کے مطابق روسی وزیرِ اعظم میخائل مشستن نے مہلک کورونا وائرس کے پھیلاو کے پیشِ نظر ملک میں غیرملکیوں کے داخلے پر پابندی میں توسیع کردی ہے۔ اس سے قبل یہ پابندی  جمعہ سے ختم ہورہی تھی۔ انہوں نے کہا کہ پابندی کے دوران ایسے افراد کو رعایت دی جائے گی جو روس میں درآمد شدہ آلات کی مرمت یا اسے نصب کرنے آرہے ہیں۔ دریں اثناءروس میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے باعث 108 افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 972 ہو گئی ہے۔ حکام کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 99399 ہے۔ ادھر جنوبی افریقہ میںکورونا وائرس کے متاثرین میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔ جنوبی افریقہ کے محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ روز کورونا وائرس کے مزید 354 نئے مریض سامنے آئے ہیں جس سے متاثرین کی تعداد 5350 ہو گئی ہے۔ جنوبی افریقہ میں اب تک 103افراد اس مہلک وائرس سے ہلاک ہوچکے ہیں۔ جنوبی افریقہ برِاعظم افریقہ میں کورونا وائرس سے متاثرہ دوسرا بڑا ملک ہے۔

مزیدخبریں