لاڑکانہ(بیورو رپورٹ) لاڑکانہ ڈولپمنٹ اتھارٹی کے ملازمین نے گزشتہ 17 ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جہاں ملازمین نے ہاتھوں میں بینر اٹھاکر شدید نعرے بازی بھی کی، اس موقع پر ممتاز علی، شہباز، اختر سندیلو و دیگر کا کہنا تھا کہ ہم سالوں سے لاڑکانہ ڈولپمنٹ اتھارٹی میں ڈیوٹیاں سرانجام دے رہے ہیں لیکن گزشتہ 17 ماہ سے ہماری تنخواہیں بند ہیں جس کے باعث تمام گھر والے فاقہ کشی کی زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں، انہوں نے الزام عائد کیا کہ اسسٹنٹ سیکریٹری احسان جانوری نے تنخواہیں جاری کرنے کے لیے ایک لاکھ روپے سے زائد رقم لے کر مسلسل جھوٹے دلاسے دے رہا ہے جبکہ تنخواہیں نہ ملنے سے بچوں اور گھر والوں کی تاحال عید خریداری بھی نہ ہوسکی ہے، ملازمین نے پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، وزیراعلیٰ سندھ سمیت دیگر متعلقہ حکام سے اپیل کی کہ تنخواہیں جاری کی جائیں تاکہ ہم عید خریداری کرسکیں بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ وسیع کریں گے۔
لاڑکانہ ،17ماہ سے تنخواہیں نہیں ملیں ، ڈولپمنٹ اتھارٹی کے ملازمین دربدر
Apr 30, 2021