یواے ای پریزیڈنٹ کپ کا فائنل 16مئی کو کھیلا جائے گا

دبئی (وائس آف ایشیا )یواے ای پریزیڈنٹ کپ کا فائنل سولہ مئی کو العین سٹی کے ھزاع بن زاید اسٹیڈم میں کھیلا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق یو اے ای فٹبال ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یواے ای پریزیڈنٹ کپ کا فائنل سولہ مئی کو العین سٹی کے ھزاع بن زاید اسٹیڈم میں کھیلا جائے گا، فائنل کا معرکہ شباب ال اہلی اور النصر ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔یو اے ای فٹبال ایسوسی ایشن نے نیشنل کرائسز اینڈ ایمرجنسی مینجمنٹ اتھارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ فائنل میچ کے لئے تیس فیصد شائقین کو میدان میں آنے کی اجازت ہوگی۔فٹبال ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اس موقع پر صحت و حفاظت کے تمام احتیاطی اقدامات کئے جائیں گے، اس میچ کو دیکھنے کیلئے صرف ان لوگوں کو اجازت ہو جنہوں نے کووڈ نائنٹین ویکسین لگوالی ہے اور ان کا پی سی آر ٹیسٹ منفی آیا ہے، پی سی آر ٹیسٹ فائنل میچ سے 48 گھنٹے قبل کیا گیا ہو، اس کے ساتھ انہیں الحوسن ایپ پر گولڈ اسٹار یا ای سٹیٹس بھی حاصل ہوچکا ہو۔حکام کے مطابق فٹبال شائقین کیلئے اسٹیڈیم آنے کے موقع کا جائنٹ ورلڈ کپ 2022 اور اے ایف سی ایشین کپ 2023 کوالیفائرز کے آئندہ مرحلے کی تیاریوں کے سلسلے کی ایک کڑی ہے تاکہ عرب امارات کی میزبانی میں ہونے والے ان میچز میں شائقین واپس اسٹیڈیمز کا رخ کرسکیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...