جوہانسبرگ (این این آئی)دائرہ اسلام میں داخل ہونے والے جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کے اسپنر بورون فورچین کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔بورون فورچین اور اہلیہ مشکی ایسن نے شادی کی تصاویر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی زینت بنائی ہیں۔کرکٹر کی شادی اور مسلمان ہونے کے حوالے سے مختلف میڈیا رپورٹس میں کہا جارہا ہے کہ شادی سے قبل مشکی فورچین کی طویل مدت تک گرل فرینڈ رہیں تاہم دونوں رشتہ ازدواج میں منسلک نہیں ہوسکتے تھے کیونکہ مشکی مسلمان تھیں۔کہا جارہا ہے کہ مشکی چاہتی تھیں کہ فورچین جلد اسلام قبول کریں تاکہ وہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوسکیں۔مشکی نے فورچین کے ہمراہ سْرخ عروسی لباس میں تصاویر شیئر کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ اب ہم باضابطہ طور پر مسٹر اینڈ مسز فورچین بن گئے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں مشکی نے کرکٹر بورون فورچین کے کلمہ شہادت پڑھ کر دائرہ اسلام میں داخل ہونے کا اعلان کیا تھا۔اسلام قبول کرنے کے بعد جنوبی افریقی کھلاڑی بورون فورچین کا نام ’عماد‘ رکھ دیا گیااور اس بات کی تصدیق کھلاڑی کی اہلیہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں کی تھی۔اس حوالے سے بورون فورچین نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مختلف اسٹوریز شیئر کی گئیں جن میں اْن کے ساتھ کرکٹر تبریز شمسی اور اْن کی اہلیہ نے اْنہیں دائرہ اسلام میں داخل ہونے پر مبارکباد پیش کی۔ تبریز شمسی نے جوڑے کے مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ میری دْعا ہے کہ آپ دونوں ہمیشہ خوش رہیں۔یاد رہے کہ بورون فورچین نے سال 2020 میں بھارت کے خلاف کھیلے گئے ون ڈے میچ میں اپنا ڈیبیو کیا تھا جبکہ اْنہوں سال 2019 میں ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں اپنا ڈیبیو کیا۔