لاہور(نامہ نگار)نواب ٹاؤن پو لیس نے ایس ایچ او ماجد بشیر کی سربراہی میں کارروائی کر تے ہو ئے منشیات سپلائی کرنے والے 2ملزم علی حسن اور احمد حسن کو گرفتار کر لیااور 93 کلو گرام چرس برآمد کی۔شادباغ پولیس نے کارروائیوں کے دوران ملزم محمود اور مارک مسیح کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 100سو لیٹر شراب جبکہ ملزم اکرام اور اشفاق سے 1720 گرام چرس برآمدکرلی۔علاوہ ازیں جنوبی چھاونی پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دور ن امپورٹڈ شراب فروخت کرنے والے 2ملزم گرفتار کر کے 10 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی امپورٹڈ شراب کی 420 بوتلیں برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔