کراچی (اسٹاف رپورٹر)معزز عدالت عالیہ سند ھ نے فیڈریشن آف پاکستان، اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور بینک اسلامی کے خلاف آئینی درخواست خارج کردیں۔یہ انفرادی درخواستیں دانش الٰہی اور شازیہ عارف کی جانب سے دائر کی گئیں تھیں۔ عدالت عالیہ کے حکم نامہ کے تحت، الیکٹرانک کریڈٹ انفارمیشن بیورو (eCIB) کو واجب الادا رقوم حسب ِ سابق ظاہر کرنے کی اجازت دے دی گئی، جوبمطابق قانونی عرضی،رخواست گزاروں کے کھاتوں کے حوالے سے1.392 بلین روپے ہے۔