اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) اسلام آباد پولیس کے 81 ہیڈکانسٹیببلوں، کلیریکل سٹاف کے دو ملازمین کو ترقی دے دی گئی، سنٹرل پولیس آفس میں ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کا اجلاس زیر صدارت کمیٹی کے چیئرمین ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹر کامران عادل ہوااجلاس میں کمیٹی کے باقی ممبران جن میں اے آئی جی سپیشل برانچ،ایس ایس پی ہیڈ کوارٹر،ایس ایس پی ٹریفک اور ڈی ایس پی لیگل شامل ہیں نے شرکت کی۔