راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) پریڈ گرائونڈ کے قریب میٹرو بس تیز رفتاری کے باعث جنگلے سے ٹکرا گئی جس کے بعد میٹرو بس میں سوار تمام مسافروں کو بحفاظت نکال لیا گیا اس حادثے کے باعث جڑواں شہروں میں میٹرو بس سروس جزوی طور پر تعطل سے دو چار ہوئی حادثے کا شکار ہونے والی بس ٹریک سے ہٹانے کیلئے مشینری منگوائی گئی جس کے بعد سروس بحال کردی گئی ۔