اسرائیل کے فلسطینیوں کیخلاف اقدامات نسلی عصبیت نہیں: امریکہ 

Apr 30, 2021

واشنگٹن(این این آئی)امریکہ نے اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں سے نسلی امتیاز برتنے کے ہیومن رائٹس واچ کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے فلسطینیوں سے ہونے والی زیادتیوں کے تدارک کا عزم ظاہر کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق  امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے ترجمان نے کہاکہ امریکی انتظامیہ کا ماننا ہے کہ اسرائیل کے اقدامات نسل پرستانہ عصبیت پر مبنی نہیں ہیں تاہم امریکی صدر جو بائیڈن کے محکمہ خارجہ کہنا تھا کہ وہ کسی بیرونی گروپ کے ذریعے رپورٹس کا عوامی تجزیہ نہیں کرائیں گے اور نئی انتظامیہ کا یہ اقدام ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ کے اقدام کے سراسر مخالف ہے۔ترجمان نے اسرائیل اور فلسطینیوں دونوں سے مطالبہ کیا کہ وہ ایسی کسی بھی قسم کے یکطرفہ اقدامات سے گریز کریں جو تنا ئوبڑھنے کا سبب بنیں۔

مزیدخبریں