متعدد وارداتیں،رائیونڈ میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ ، شہری زخمی

لاہور (نامہ نگار) لاہورکے مختلف علاقوں میں ڈاکوؤں اورچوروں نے ڈکیتی و چوری کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلیں، گاڑیاں اور دیگر سامان لوٹ لیا جبکہ رائیونڈ کے علاقے میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کر کے ایک شخص کو زخمی کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق رائیونڈ کے علاقے میں ڈاکوؤں نے موٹرسائیکل سوار ریاض علی اور اس کے بھانجے عامر سہیل کو روک کر اسلحہ کے زور پر ہزاروں روپے نقدی لوٹ لی جبکہ اس دوران مزاحمت کرنے پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کر کے عامر سہیل کو شدید زخمی کر دیا اور فرار ہوگئے ہیں۔ ڈاکوؤں نے ڈیفنس کے علاقے میں شاہد کے گھر گھس کر اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر 5 لاکھ 30 ہزار روپے مالیت، ٹاؤن شپ میں عزیزکی فیملی سے 3 لاکھ روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات،موبائل فون اوردیگر سامان، لٹن روڈ کے علاقے باغ گل بیگم چوک میں حاجی شوکت اور ان کے مہمانوں سے 2 لاکھ روپے نقدی، 5 موبائل فون اور گھڑی، شاہدرہ ٹاؤن میں شہزاد خالد سے ایک لاکھ 2 ہزار روپے نقدی اورموبائل فون، چوہنگ میں منصب علی سے اپلائیڈ فار رکشہ اور 19سوروپے نقدی، مانگا منڈی میں صابر علی سے موٹر سائیکل اور موبائل فون، ہربنس پورہ میں عمیرکے جنرل سٹورمیں گھس کر7 ہزار روپے اورموبائل فون، گلبرگ میں سعید احمد سے 85 ہزار روپے اور موبائل فون، غازی آباد میں یامین سے 50ہزارروپے اور موبائل فون، فیصل ٹاؤن موم بتی چوک میں سمیع اللہ سے 10 ہزار روپے اور موبائل فون لوٹ لیا اور فرار ہوگئے ہیں۔ چوروں نے باغبانپورہ کے علاقے میں عارف اقبال کی فیکٹری میں گھس کر 6 لاکھ 85ہزار روپے مالیت کی نقدی اور دیگر سامان چوری کر لیا ہے۔ چوروں نے گلبرگ سے منظور اور نشتر کالونی سے زاہد حسین کی کاریں، شفیق آباد سے شاہد جمیل کا موٹر سائیکل رکشہ جبکہ شادمان سے اعظم، نشتر کالونی سے وصی حیدر، شاہدرہ سے ساجد، رنگ محل سے مرزا یاسین،  شاہدرہ ٹاؤن سے محمد عثمان، مصری شاہ سے محمد ساجد، شادباغ سے ثاقب حسین، بادامی باغ سے عمر الیاس، اقبال ٹاؤن سے عبداللہ بٹ، نواں کوٹ سے عابد بنیامین، باغبانپورہ سے محسن علی، باٹا پور سے عادل مقصود، ہیئر سے سلیم عباس، ہنجروال سے جاوید، سبزہ زار سے یوسف کی  موٹرسائیکلیں چوری کر لی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...