کرونا وائرس کی تیسری،  لہر، سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی نے دوماہ کے لئے ڈرائیونگ لا ئسنس برانچ کو مکمل طور پر  بند کر دیا

Apr 30, 2021

راولپنڈی( اپنے سٹاف رپورٹر سے)سٹی ٹریفک پولیس نے راولپنڈی میں کرونا وائرس کی تیسری لہر کے تیزی سے پھیلائو کے باعث دو ماہ کیلئے ڈرائیونگ لائسنس برانچ کو مکمل طور پر بند کر دیاہے چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی رائے مظہر اقبال نے ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے کرونا وائرس کی تیسری شدیدلہر میں اس سے بچائو اور شہریوںکووائرس سے محفوظ رکھنے کیلئے صوبہ بھر کی طرح ٹریفک ہیڈ کواٹرراولپنڈی سمیت تحصیل ہائے اور تمام خدمت مراکز میں ہر طرح کے ڈرائیونگ لائسنس کے اجرائ، ٹریننگ،ٹیسٹنگ، لرنر پرمٹ و لائسنس تجدید وغیرہ پر دو ماہ کیلئے مکمل پابندی عائد کر دی اس موقع پر چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی رائے مظہر اقبال نے کہا کہ شہریوں کو کرونا وائرس سے بچائو کے پیش نظر یہ اقدام اٹھایا گیا۔

مزیدخبریں