چینی وفد کی وفاقی وزیر ریلوے سے ملاقات، سی پیک منصوبے پربات چیت 

Apr 30, 2021

اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت ) وفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی سے چین سے آئے وفد نے ملاقات کی۔اس ملاقات کے دوران سی پیک منصوبے کے حوالے سے بات چیت ہوئی ۔ملاقات کے دوران ریلوے کو جد ید خطوط پر استوار کر نے اور ایم ایل ون منصوبے کے حوالے سے باہمی امور پر بھی بات چیت ہوئی۔وفد نے یقین دہانی کراوتے ہوئے کہا کہ ایم ایل ون ان کے نزدیک پاکستان کا اہم تر ین منصوبہ ہے۔وزیر ریلوے محمد اعظم خان سواتی نے بتا یا کہ پاکستان ریلوے کا مسقتبل ایم ایل ون منصوبے سے جڑا ہوا ہے۔ ایم ایل ون منصوبے سے ڈیڑھ لاکھ افراد کو بلواسطہ اور بلا واسطہ روزگار کے مواقع فراہم ہونگے۔ جس سے ٹرین کی رفتار 160 کلومیٹر فی گھنٹہ ہو جائے گی۔ لاہورتاکراچی کا سفر دورانیہ صرف 8 گھنٹے ہوگااور جبکہ راولپنڈی اور لاہور صرف اڑھائی گھنٹے۔ ملتان اور لاہور 2 گھنٹے۔ کراچی اور راولپنڈی دس گھنٹے رہ جائے گا۔ٹریک کے دونوں طرف فینیسنگ ہوگی۔ تمام پھاٹکوں کا خاتمہ ہوجائیگا۔ایم ایل ون کیساتھ ساتھ ایم ایل ٹو اور کوئٹہ گوادر پر بھی کا م کرینگے۔ ہماری ریل پورا پاکستابن جوڑے گی۔گوادر پورٹ کو نئی زندگی دے گی۔ پاکستان ریلوے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ بزنس پلان پیش کیا گیا ۔ 73سال میں ان کا کوئی بزنس پلان نہیں تھا ریلوے نے اس پر محنت کی ہے ML-1کے حوالے سے میں قوم کو مبارک باد دیتا ہوں۔انشا اللہ ML-Iبھی ہمارے دور میں مکمل ہو گا ۔پاکستان ریلو ے اعلی رفتار اور اعلی پیلوڈ ٹرینوں روزگار کی طرف سے جد ید پر وگرام پر کام کیا ہے۔پاکستان کا افغانستان کے ساتھ 2ریل لنک پراجیکٹ پر اسیں میں ہیںچمن سے سپن بولدک تک11کلو میٹر پاکستان کے حدود میں ہے جبکہ سپین بولدک سے قند ھار 130کلومیٹر ہے ۔

مزیدخبریں