نیکسٹ جنریشن موبائل سروس سپیکٹرم کی ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس 

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وزیر خزانہ شوکت ترین کی صدارت میں نیکسٹ جنریشن موبائل سروس سپیکٹرم کی ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس ہوا ،اجلاس میں وزیر آئی ٹی اور دوسرے اعلی حکام نے شرکت کی ، چیئرمین پی ٹی اے نے نیکسٹ جنریشن موبائل سروس کی فروخت کے انتظامات کے بارے میں بتایا ،اجلاس میں سپیکٹرم بینڈز کی سپسی فیکیشن کے بارے میں بتایا،وزیر خزانہ نے فروخت کے عمل کو تیز کرنے کی ہدایت کی ،انہوں نے کہا کہ تمام آپریٹرز کو مساویانہ موقع دیا جائے ،وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی شبلی فراز نے کہا کہ اس سلسلے میں تمام بین الاقوامی بینچ مارک پر عمل کیا جائے ،مشیر تجارت نے کہا کہ سیکٹرم کی طلب کا گہرا تجزیہ کیا جائے ،اس کی پرائسنگ اور پیکجنگ کی حکمت عملی بنائے جائے ،اجلاس میں نیکسٹ جنریشن موبائل سروس کے متعلق سفارشات کی منظوری دی گئی ،دریں اثنا وزیر خزانہ کی صدارت میں پاکستان سنگل ونڈو کی سٹئیرئنگ کمیٹی کا اجلاس بھی ہوا،ایف بی آر کے ممبر کسٹمز نے پاکستان سنگل ونڈو کی مرحلہ ایک پر عمل کے بارے میں بتایا ، پی ڈی پی ایس ڈبلیو نے اسے بینکون ،نادرا اور دوسرے محکموں سے منسلک کرنے کی کوششوں کے متعلق بتایا،وزیر خزانہ نے کہا کہ تمام اہداف کو وقت پر مکمل کرنا ضروری ہے ،ایف بی آر اور دوسرے ادارے اس منصوبے کی تکمیل  کے لئے کوشاں ہوں ،وزیر خزانہ نے اس  منصوبے کے پروسیجرل ماور کی منطوری دی ۔

ای پیپر دی نیشن