پولیس مقابلہ، اقدام قتل کا جرم ثابت، 2 ملزمان کو 11، 11 برس قید

کراچی(وقائع نگار) انسداد دہشتگردی عدالت نے پولیس مقابلے،اقدام قتل اور غیر قانونی اسلحہ کیس کا فیصلہ سنادیا ،اے ٹی سی نے جرم ثابت ہونے پر دو ملزمان کو مجموعی طور پر 11,11 سال قید کی سزا سنائی جبکہ عدالت نے ملزمان محمد رانا اور اسرار احمد پر چالیس چالیس ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا،واضح رہے کہ ملزمان کے خلاف گذشتہ سال ستمبر میں مبینہ ٹاون تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا ،اسپیشل پبلک پر اسکیوٹر اقبال مئیو نے عدالت کوبتایاکہ ابو الحسن اصفہانی روڈ پر پولیس نے موٹر سائیکل پر سوار دو افراد کو روکنے کا اشارہ کیا ،ملزمان روکنے کے بجائے فائرنگ شروع کردی جس سے ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا تھا ۔

ای پیپر دی نیشن