چکوال میں 9 کورونا مریض میں زیر علاج   : ڈاکٹر سعادت  

Apr 30, 2021

   چکوال(نامہ نگار)چکوال کے سی او ہیلتھ ڈاکٹر سعادت علی خان نے جمعرات کے روز ایم ایس ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چکوال ڈاکٹر مختار سرور نیازی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ کرونا کی تیسری لہر انتہائی خطرناک ہے اور اس کا پھیلاؤاور اموات کی شرح میں اضافہ ہورہا ہے ۔چکوال میں آج تک دو سو تین مریض موجود ہیں جس میں نو مریض ڈے ایچ کیو ہسپتال میں زیر علاج ہیں ایک سو ترانوے 193افراد کو ان کے گھروں میں قرنطینہ کیا گیا ہے اور ان کا بھی علاج کیا جارہا ہے ۔ سی او نے بتایا کہ چکوال میں کرونا کا پازیٹو ریشو 4.5ہے اور مارچ کے مہینے میں یہ ریشو 10.7تھا جو اب موجودہ تازہ ترین صورتحال میں کم ہوکر کر 4.7 ہے۔

مزیدخبریں