ملتان (سپورٹس ڈیسک) یو اے ای فٹبال ایسوسی ایشن کے مطابق یواے ای پریزیڈنٹ کپ کا فائنل سولہ مئی کو العین سٹی کے ہزاع بن زاید اسٹیڈم میں کھیلا جائے گا، فائنل کا معرکہ شباب ال اہلی اور النصر ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔ حکام نے فیصلہ کیا ہے کہ فائنل میچ کے لئے تیس فیصد شائقین کو میدان میں آنے کی اجازت ہوگی۔ اس موقع پر صحت و حفاظت کے تمام احتیاطی اقدامات کئے جائیں گے، اس میچ کو دیکھنے کیلئے صرف ان لوگوں کو اجازت ہو جنہوں نے کووڈ نائنٹین ویکسین لگوالی ہے اور ان کا پی سی آر ٹیسٹ منفی آیا ہے، پی سی آر ٹیسٹ فائنل میچ سے 48 گھنٹے قبل کیا گیا ہو، اس کے ساتھ انہیں الحوسن ایپ پر گولڈ اسٹار یا ای سٹیٹس بھی حاصل ہوچکا ہو۔