گوجرخان (نامہ نگار) مرکزی انجمن تاجراں گوجرخان کے صدر حاجی راجہ محمد جواد جنرل سیکرٹری الحاج شہادت حسین بٹ اور حاجی ملک محبوب حسین تاجر اتحاد گروپ کے صدر مرزا وقاص اکبر جنرل سیکرٹری سعادت حسن نومی بٹ اور راجہ عمر لطیف نے اپنے الگ الگ اخباری بیان میں کور ونا ایس او پیز کے حوالے سے جاری نئے نوٹیفکیشن پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دو دن مکمل لاک ڈاؤن اور پانچ دن کاروباری سرگرمیاں شام چھ بجے تک محدود کرنے سے بازاروں میں رمضان اور عید کے لئے خریداروں کا بے پناہ رش دیکھنے میں آ رہا ہے اس صورتحال میں خرید وفروخت کا ٹائم فریم کم ہونے سے مارکیٹوں میں تل دھرنے کو جگہ نہیں جس سے کورونا وائرس زیادہ پھیلنے کا اندیشہ ہے زمینی حقائق کو سامنے رکھتے ہوئے حکومت کو چاہیے کہ تمام کاروباری مراکز کو عید خریداری کے لئے چوبیس گھنٹے کھولنے کے احکامات جاری کرے تاکہ بازاروں میں رش کم ہو سکے ان رہنماؤں نے کہا کہ اس حوالے سے حکومت کی موجودہ پالیسی سمجھ سے بالاتر ہے انہوں نے نظر ثانی کا مطالبہ کیا اس موقع پر راجہ محمد جواد اور مرزا وقاص اکبر نے تاجر برادری سے اپیل کی ہے کہ تاجر برادری کرونا وائرس کے حوالے سے حکومتی حفاظتی اقدامات پر سختی سے عمل پیرا کرے ماسک ہینڈ سینی ٹائزر کا استعمال اور سماجی فاصلہ یقینی بنایا جائے
حکومت کاروباری کو چوبیس گھنٹے کھولنے کے احکامات جاری کرے
Apr 30, 2021