کلرسیداں(نامہ نگار)پیپلز پارٹی کے رہنما راجہ قمر مسعود نے کہا ہے کہ کلرسیداں کے لوگ اس وقت تک مسائل میں جکڑے رہیں گے جب تک دیگر علاقوں اور تحصیلوں کے لوگ انکی نمائندگی کرتے رہیں گے انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کلرسیداں کے مسائل میں آج کمی کی بجائے اضافہ ہورھا ہے تو اس کی واحد وجہ یہی ہے کہ کلرسیداں کا اپنا کوئی نمائندہ کسی اسمبلی میں موجود نہیں دوسری تحصیلوں کے نمائندگان کی کلرسیداں ترجیح ہو ہی نہیں سکتا جب تک یہاں کے لوگ دوسرے علاقوں کی قیادت کے پیچھے چلتے رہیں گے۔
کلرسیداں کے مسائل میں کمی کی بجائے مسلسل اضافہ ہورہاہے : راجہ قمر مسعود
Apr 30, 2021