کراچی (وقائع نگار)ضمنی الیکشن کے موقع پر رینجرز نے کارروائی کی اور پریزائیڈنگ افسر کو فائل میں نوٹوں کا لفافہ دینے والے والے شخص کو گرفتار کرلیا، گرفتار شخص فائلوں کے زریعے نوٹوں کا لفافہ پریزائیڈنگ افسر کو دے رہا تھا، کارروائی میں دو افراد کی گرفتاری عمل میں لائی گئی، فوری طور پر گرفتار افراد کی سیاسی وابستگی ظاہر نہیں کی گئی ہے علاوہ ازیں پیپلزپارٹی کے سینٹرتاج حیدرنے رینجرز کے ہاتھوں پولنگ ایجنٹ کی ہراسگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان رینجرز کا ہمارے پولنگ ایجنٹ کو ہراساں کرنا قابل مذمت ہے ہمارے پولنگ ایجنٹ کے پاس موجود رقم ووٹ چیلنج کرنے کے لیے تھا،سینٹرتاج حیدرکاکہناتھاکہ چند روپے کسی کے پاس دیکھ کر اسے کٹہرے میں کھڑا کیاگیا،رینجرز کا تعیناتی صرف سیکورٹی کے لیے ہے ناکہ پولنگ ایجنٹس کو ہراساں کرنے کے لیے انہوں نے الیکشن کمیشن سے کہاکہ ہم پولنگ ایجنٹ کاہراساں کیے جانے پرکاروائی کی استدعا کرتے ہیں۔