کرپشن ریفرنس، ایف بی آر ملازم  کو شک کا فائدہ، بری کردیا گیا

Apr 30, 2021

کراچی(وقائع نگار) احتساب عدالت نے ایف بی آر ملازم تلہ محمد کے خلاف کرپشن ریفرنس کا فیصلہ سنادیا ،پراسیکویشن ٹیم الزامات ثابت کرنے میں ناکام رہاجبکہ احتساب عدالت نے شک کے بنا پر تلہ محمد  کو بری کردیا واضح رہے کہ ریفرنس میں عبدالصمد ، تلہ محمد سمیت 7 ملزمان نامزد تھے جبکہ مرکزی ملزم عبدالصمد سمیت 6 ملزمان نے نیب سے پہلے ہی پلی بارگین کرلی تھی، نیب کے مطابق ملزمان پر 34ملین سے زائد کی خرد برد کا الزم تھا ۔

مزیدخبریں