جہلم(نامہ نگار)شہر سمیت ضلع بھر کے ٹیلرز ماسٹر ز/ درزیوں نے کام کے زیادہ رش کے باعث ملبوسا ت کی سلائی کے نئے آرڈر لینے بند کر دیئے ہیں اس حوالے سے ایک ٹیلر ماسٹرنے بتایا ہے کہ رمضان المبارک کی آمد سے قبل ہی ہمارے پاس بہت زیادہ کپڑوں کی سلائی کے آرڈر بک ہو گئے تھے لہٰذ ا ہم پہلے سے لئے ہوئے آرڈر ز کوپورا کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ لاک ڈائون کے دوران دکانیں بند ہونے کی وجہ سے بہت پریشانی کا سامنا کرنا پڑ ا رہا ہے جس کی وجہ سے کاریگروں کو دن کو دکانوں اور رات کو گھروں میں کام کرنا پڑ رہا ہے اور ا نہیں آرام کیلئے وقت بھی بہت کم ملتا ہے۔اندرون شہر کے بازاروں میں بچوں کے ملبوسات کی خریداری کرنے والے ایک شہری نے بتایا کہ درزیوں نے سلائی کے نرخوں میں سازش کے تحت اضافہ کرکے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کیا ہے جبکہ جتنی سلائی درزی مانگ رہے ہیں ، اتنی سلائی میں ریڈی میڈ کپڑے خریدے جا سکتے ہیں ۔ شہریوں کا اس حوالے سے موقف ہے کہ درزیوں کے نخرے برداشت کرنے کی بجائے دکانوں سے ریڈی میڈ کپڑے خرید کر عید کو گزارا جارہا سکتا ہے ۔