اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان بار کونسل نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نظرثانی درخواستوں پر سپریم کورٹ کے فیصلے کے حق میں قرارداد منظور کر لی۔ پاکستان بار کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس محمد فہیم ولی کی زیر صدارت ہوا۔ وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل خوش دل خان نے خصوصی شرکت کی۔ قرارداد میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نظرثانی درخواستوں پر سپریم کورٹ کے فیصلوں کو سراہا گیا۔
پاکستان بارکونسل نے جسٹس فائز عیسیٰ کیس پر عدالتی فیصلے کے حق میں قرارداد منظورکر لی
Apr 30, 2021