تارکین وطن کی مدد نہ کرنیوالے سفارتکاروں کی ضرورت نہیں: فواد چودھری

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے دنیا بھر میں پاکستان کے سفارتخانوں کے لئے وارننگ ہے کہ وہ اورسیز پاکستانیوں کی خدمت اور سہولیات فراہمی کو یقینی بنائیں۔ بصورت دیگر ان کے خلاف تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ پاکستان کی مسلح افواج اور سکیورٹی فورسز نے پہلے بھی فضل الرحمان کے دوستوں کو شکست دی۔ اب بھی پاکستان کے دفاع کے لئے سکیورٹی فورسز عوام کی حمایت اور تائید سے سیسہ پلائی دیوار ثابت ہونگے۔ وہ جمعرات کو گورنر سندھ عمران اسماعیل سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے۔ وفاقی وزیر چوہدری فواد حسین نے کہا وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت نئے پاکستان کے وعدے کی تکمیل کے لئے کار بند ہے۔ انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیز وزیراعظم عمران خان کے دل کے بہت قریب ہیں۔ سعودی عرب میں پاکستانی سفارتخانے میں سفارتی عملے کی جانب سے سہولیات کی عدم فراہمی اور رشوت کی شکایات پر وزیراعظم نے سخت نوٹس لیا ہے اور سعودی عرب کے سفیر جن کی مدت مکمل ہو چکی تھی سمیت 7سفارتکاروں کو پاکستان واپس بلا کر ان کے خلاف تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ سفارتخانے اگر تارکین وطن کو سہولیات اور ضروری خدمات فراہم نہیں کر سکتے تو ان کی سفارتخانے میں کوئی ضرورت نہیں ہے۔ ایک سوال کے جواب میں چوہدری فواد حسین نے کہا کہ این سی او سی کی جانب سے 20 اضلاع میں لاک ڈاؤن کا نوٹیفکیشن جعلی ہے۔ اس کی تردید کر دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ این سی او سی ایک دستاویزات تیار کر رہی ہے جس میں لاک ڈائون کی تشریح بھی ہو گی اور اشیاء ضروریہ کی ترسیل کو بھی یقینی بنانا ہوگا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم آئندہ ہفتے سعودی عرب کا دورہ کرنے جارہے ہیں یہ دورہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین موجودہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے معاشی تعاون میں اضافے کے لئے معاون و مددگار ثابت ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...