جعلی اکائونٹس پانچواں ریفرنس زرداری 20مئی کو احتساب عدالت طلب

اسلام آباد (وقائع نگار) احتساب عدالت کے جج سید اصغر علی کی عدالت نے جعلی اکائونٹس کیسز میں سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کیخلاف پانچویں ریفرنس کو سماعت کے لیے مقرر کرتے ہوئے ملزمان کو طلب کر لیا۔ گذشتہ روز عدالت نے 8 ارب کی مشکوک ٹرانزیکشن ریفرنس میں آصف زرداری اور سٹینو گرافر مشتاق احمد 20 مئی کو طلب کرتے ہوئے سمن جاری کردیئے۔ ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ ٹھوس شواہد ہیں کہ آصف زرداری نے کلفٹن کراچی کا گھر کرپشن سے بنایا۔ کلفٹن کراچی گھر کی خریداری کیلئے آصف زرداری کے سٹینوگرافر نے رقم دی۔ سٹینو گرافر مشتاق کے اکاؤنٹ سے گھر کی خریداری کیلئے 15 کروڑ ادا کیے گئے۔ آصف علی زرداری کلفٹن کراچی میں خود گھر کی خریداری کا کوئی ثبوت نہیں دے سکے۔ اسلا م آباد سے وقائع نگار کے مطابق احتساب عدالت کے جج سید اصغر علی کی عدالت نے سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کی کلفٹن کراچی گھر منجمد کے خلاف درخواست مرکزی ریفرنس کے ساتھ منسلک کر دی۔ گزشتہ روز 2 مارچ 2020ء کے احتساب عدالت فیصلہ کے خلاف درخواست پر سماعت کے دوران عدالت نے کہا کہ آصف علی زرداری اور مشتاق احمد کی اعتراضات کی درخواست نیب ریفرنس کے ساتھ ہی سنی جائے گی اور عدالت نے کیس کی مزید سماعت 20 مئی تک ملتوی کر دی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...