امریکی فوج کاافغانستان انخلا سے شروع طالبان اقتدار میں شریک ہوں

کابل/ واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ+ این این آئی) امریکی افواج کا افغانستان سے انخلاء شروع ہو گیا۔ ترجمان وائٹ ہاؤس کے مطابق انخلاء کے دوران رینجرز ٹاسک فورس افغانستان میں تعینات ہوں گی۔ پہلے مرحلے میں 100  کے قریب فوجی افغانستان سے چلے گئے۔ 11ستمبر تک تمام امریکی افواج افغانستان سے نکل جائیں گی۔ افغانستان کے صدر اشرف غنی نے طالبان کو اقتدار میں شراکت داری کی پیشکش کر دی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر اشرف غنی نے کہا کہ کوئی شخص جنگ اور تشدد کے ذریعے لوگوں پر اپنی خواہش نہیں تھوپ سکتا۔ یہی وقت ہے طالبان جنگ چھوڑ دیں۔ پاور شیئرنگ کے لیے جمہوری عمل میں آئیں، افغانستان کو ایک بار پھر سنگین صورتحال کا سامنا ہے۔ دفتر مفاہمتی کونسل نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ طالبان کی جانب سے براہ راست بات چیت کا کہا گیا ہے۔ طالبان کے خط کا مقصد قومی سطح پر اختلاف پیدا کرنا ہے۔

ای پیپر دی نیشن