شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت)مسلم لیگ (ن) منیارٹی ونگ کے ضلعی جنرل سیکرٹری چوہدری وسیم انجم سندھو نے کہا ہے کہ حکومت لاک دائون لگانے کی بجائے کرونا وباء کے پھیلائو کو روکنے کیلئے موثر اقدامات اٹھائے جس کیلئے اپوزیشن جماعتوں کی قیادت سے فوری مشاورت کی ضرورت ہے، دوبارہ ملک لاک ڈائون کا اقدام اٹھایا گیا معیشت مزید تباہ ہو جائے گی، حکمرانوں کی کوئی کل سیدھی نہیں نہ یہ ملکی امور چلاپائے ہیں ان سے نجات ہی ملک کومزید تباہی سے بچانے کا واحد راستہ ہے۔ اپنے بیان میںانہوںنے کہا کہ ماسک اور سینی ٹائزر کے استعمال کے ساتھ سماجی فاصلہ برقرار رکھتے ہوئے تاجروںاور دکانداروں کو کاروبار کرنے دیا جائے ۔