کرپٹ اپوزیشن کی دکانداری بند ہوچکی:زرقا تیمور

Apr 30, 2021

لاہور(لیڈی رپورٹر)تحریک انصاف کی رہنماؤںنے کہا ہے کہ آج تک اپوزیشن جماعتوں نے عوام کی بھلائی کیلئے کوئی بھی ایجنڈا پیش نہیں کیا، کرپٹ اپوزیشن کی دکانداری بند اپنی سیاسی موت مرچکی ہے، اپوزیشن کو ملک و قوم کے مسائل سے نہیں صرف اپنے کیسز سے سروکار ہے ۔ بشیر میمن کے الزامات بے بنیاد اور پروپیگنڈے سے کم نہیں ہیں،وزیراعظم کی شہرت کو نقصان پہنچانے کیلئے بشیر میمن نے مہرے کا کردار ادا کیا۔سینیٹرڈاکٹر زرقا تیمور سہروردی نے کہاہے کہ عوام اپوزیشن کی کارکردگی پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں اور آئندہ عام انتخابات میں ان کا کڑا محاسبہ کریں گے۔ موجودہ حکومت بھی معیشت کو مصنوعی ا ستحکام لا کرپانچ سال گزار سکتی تھی لیکن وزیراعظم عمران خان نے ملکی مفادات کو اپنی سیاست پر ترجیح دی او رغیر معمولی او رمشکل فیصلے کئے جس کے مثبت اثرات سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔رکن پنجاب اسمبلی نیلم حیات نے کہا کہ چار سال تک بشیر میمن سوئے رہے آج اچانک یاد آگیا مجھے کچھ غلط کاموں کیلئے کہا گیا۔شریف خاندان اپنے کیے گناہوں کی سزا بھگت رہا ہے۔تیس سالوں سے باریاں لینے والی جماعتوں کو آج اقتدار سے دوری ہضم نہیں ہورہی۔پی ڈی ایم کا انجام ساری قوم نے دیکھ لیا ۔اب مریم نواز اور مولانا فضل الرحمن نکڑ میں لگ چکے ہیں ان دونوں کی سیاست ہمیشہ کیلئے ختم ہو گئی ہے۔شہبازشریف لابی نے ن لیگ پر قبضہ کرلیا ہے اور مریم نواز کی سیاست اب جاتی امراء تک محدود ہو گئی ہے۔

مزیدخبریں