چیئرمین ہلال احمر ابرارالحق کا ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ دورہ گوجرانوالہ

 گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) چیئرمین ہلال احمر پاکستان ابرار الحق کا دورہ گوجرانوالہ،ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ محمد سہیل خواجہ کے ہمراہ مستحقین میں 300 رمضان راشن بیگز اور معذور افراد میں 100ویل چیئرز اور55 ٹرائی سائیکلز تقسیم،وزیر اعظم پاکستان کی مہم    "کوئی بھوکا نہ سوئے " کے تحت ضلع میں انصاف موبائل دستر خوان کے تحت غریب اور مستحق افراد کو گھروں کی دہلیز پر افطاری کا سامان فراہم کرنے کو انسان دوست اقدام قرار دیتے ہوئے قابل تقلید عمل قرار دیا۔اس موقع پرسیکرٹری ہلال احمر گوجرانوالہ بلال عنایت بٹ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیوعلی اکبر بھنڈر اور اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر شبیر حسین بٹ بھی ان کے ہمراہ تھے۔انہوں نے شاہین آبادسستا رمضان بازار کے مختلف سٹالز کا بھی دورہ کیا اور بازار میں دستیاب اشیائ￿  کے معیار،انتظامات اور اشیائ￿  کی وافر دستیابی کو سراہتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے تمام تر اقدامات بروئے کار لا رہی ہے،رمضان بازاروں کا قیام اور 13اشیائ￿  پر سبسڈی اس بات کا ثبوت ہے۔ انہوں نے ہلال احمر دفتر کے احاطہ میں پودا لگایا اور وزیر اعظم پاکستان کی کلین گرین پاکستان شجرکاری مہم کا آغاز کیا۔انہوں نے ڈسٹرکٹ ہلال احمر دفتر میں انصاف موبائل دسترخوان کا بھی افتتاح کیا ۔ 

ای پیپر دی نیشن