ڈیرہ غازی خان (بیورو رپورٹ) ڈیرہ یارو روڈ پرٹریکٹرٹرالی اور موٹر سائیکل میں خوفناک تصادم ،چھابری بالا کے رہائشی دو کم سن نوجوان جاں بحق، ایک شدید زخمی، ہسپتال منتقل، تفصیلات کے مطابق ریسکیو 1122 کنٹرول روم کو کال موصول ہوئی کہ ڈیرہ کے نواحی علاقہ یارو روڈ غازی مائنر پر ٹریکٹر ٹرالی اور موٹر سائیکل کے درمیان حادثہ میں تین کم سن نوجوان رحمن ، اویس اور محمد احمدزخمی ہیں۔ریسکیو 1122 کنٹرول روم نے واقع کی اطلاع ملتے ہیں فوری طور پر دو ایمبولینسز جائے حادثہ پر بھیج دیں جہاں پرموضع چھابری بالا کے رہائشی دو نوجوان بارہ سالہ عبدالرحمان اور پندرہ سالہ محمد احمد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق پائے گئے جبکہ گیارہ سالہ محمد اویس کی حالت شدید تشویشناک بتائی جارہی ہے پولیس نے قانونی کاروائی کے بعد ڈیڈ باڈیزورثاء کے حوالے کردی ہیںاور ٹریکٹر ٹرالی کو قبضہ میں لیکر رپٹ درج کرلی گئی ہے۔