کملا ہیرس اور نینسی پیلوسی کی کانگریس کے مشترکہ اجلاس کی صدارت، امریکا کی 250 سالہ سیاست میں نئی تاریخ رقم

Apr 30, 2021

واشنگٹن (نیٹ نیوز) امریکا کی نائب صدر کملا ہیرس اور ایوانِ نمائندگان کی سپیکر نینسی پیلوسی نے کانگریس کے مشترکہ اجلاس کی صدارت کرکے امریکا کی 250 سالہ سیاست میں نئی تاریخ رقم کر دی۔ صدر جو بائیڈن نے بدھ کی شب کانگریس کے مشترکہ اجلاس سے اپنا پہلا خطاب کیا تو اس موقع پر ان کی پشت پر موجود نشستوں پر پیلوسی اور کملا ہیرس براجمان تھیں۔امریکی تاریخ میں یہ پہلا موقع تھا کہ جب صدارتی خطاب کے دوران 2 خواتین ایک ساتھ کانگریس کے مشترکہ اجلاس کی صدارت کر رہی تھیں۔

مزیدخبریں