مونڈکا (نا مہ نگار)مونڈکا میں خواجہ سرائوں کے دوگروپ آمنے،سامنے ایک دوسرے پہ مکان پہ قبضہ کاالزام،، خواجہ سراء حاجی نرگس، فداعرف ثناء کارلو، ماہ نورودیگرنے پریس کانفرنس کرتے ہوئے شی میل ایسوسی ایشن کی صدرشہانہ شانی پہ الزام لگایاکہ اس نے قاسم بیلہ ملتان میں واقع12 مرلہ کے مکان پہ زبردستی قبضہ کرکے دونمبری کے ذریعہ 2017 میں رجسٹری کروالی جس کاکیس اے،سی مظفرگڑھ کے پاس میاں دلدارعرف فوزیہ کی مدعیت میں چل رہاہے ۔شی میل ایسوسی ایشن کی صدرشہانہ شانی خواجہ سرائوں سے بھتہ وصول کرتی ہے نہ دینے والوں پہ غنڈوں کے ذریعہ تشددکیاجاتاہے ۔خواجہ سرائوں نے وزیراعلی پنجاب سے نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے ۔ شی میل ایسوسی ایشن کی صدرشہانہ شانی نے حاجی نرگس گروپ کی طرف سے لگائے گئے الزامات کی سختی سے تردیدکی ہے انہوں نے کہاکہ کسی مکان پر قبضہ نہیں کیا ۔ پاکستان میں جہاں بھی خواجہ سرائوں پہ ظلم ہوا توسب سے پہلے انہوں نے آوازبلندکی۔
خواجہ سرائوں کے دوگروپ آمنے سامنے،مکان پر قبضہ کاالزام
Apr 30, 2021