داجل کنال  میں فوری پانی چھوڑا جائے:کسان بورڈ راجن پور 

Apr 30, 2021

محمد پوردیوان ( نمائندہ خصوصی  ) داجل کنال کے بندش کی وجہ سے کپاس و دیگر فصلات کی کاشت میں دشواری کا سامنا ہے جس سے کسانوں کو شدید نقصان ہو رہا ہے کیونکہ کسان پہلے سے بدحال ہیں اور علاقہ پچادھ میں ٹیوب ویل چلانے کیلئے مہنگے ڈیزل کے ریٹ قوت خرید سے باہر ہیں اور زیر زمین پانی انتہائی کڑوا اور ناقص ہے جس سے زمینیں خراب ہو جاتی ہیں ۔ فصلات کی کاشت کے علاوہ یہاں پر انسان اور جانور پانی کی بندش سے پانی کی بوند بوند کو ترسنے لگے ہیں اگر یکم مئی کو داجل کینال میں پانی نا کھولا گیا تو کسان احتجاج اور لانگ مارچ کرنے پر مجبور ہو جائیں گے ۔ وفد میں ضلعی صدر جلب خان گبول،چیئرمین اللہ یار خان کورائی،سکندر خان کورائی، جعفرکریم شر، عبدالکریم ملانہ ،آصف اقبال و دیگر نے شدید احتجاج کرتے ہوئے صوبائی وزیر آبپاشی محسن لغاری اور کمشنر ڈیرہ غازی خان سے فوری طور پر داجل کینال میں پانی چھوڑنے کا پرزور مطالبہ کیا ہے۔

مزیدخبریں