ظلم کے بادل بہت جلد چھٹنے والے ہیں: شہباز شریف

Apr 30, 2021

ٹبہ سلطان پور(خبر نگار) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ظلم کے بادل چھٹنے والے ہیں۔  فتح ہمیشہ حق اور سچ کی ہوتی۔ حکمران تین سال کے دوران کرپشن کی ایک پائی ثابت نہیں کر سکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ایم این اے سعید منیس‘ سابق گورنر رفیق رجوانہ اور دیگر لیگی راہنماؤں کے ساتھ ایک خصوصی ملاقات کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی حکومت میں مہنگائی کا طوفان برپا ہو گیا ہے۔ اشیاء  خوردو نوش عوام کی پہنچ سے دور ہوچکی ہیں‘ عام آدمی کا جینا محال ہو چکا ہے اور غریب دو وقت کی روٹی کو ترس رہا ہے۔ مسلم لیگ نے ادوار کے مؤثر اقدامات اور ملکی ترقی عوام کے دلوں پرآج بھی نقش ہے۔ وہ دن دور نہیں جب پورے ملک میں مسلم لیگ ن اور عوام کی حکومت ہوگی۔

مزیدخبریں