اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے وزیرِ اعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور ،ڈاکٹر بابر اعوان نے ملاقات کی ،ڈاکٹر بابر اعوان نے صدر مملکت کو پارلیمانی امور پر بریفنگ دی۔ڈاکٹر بابر اعوان نے پارلیمنٹ کی ڈیجیٹلائزیشن میں ذاتی دلچسپی لینے پر صدر مملکت کے کردار کو سراہا،صدر مملکت نے کہا کہپارلیمنٹ کی ڈیجیٹلائزیشن کے عمل سے پارلیمنٹ کی کارکردگی میں بہتری ائے گی،، بابر اعوان نے کہا کہسائبر صلاحیتوں سے لیس پارلیمنٹ سے پارلیمانی امور جلد اور زیادہ مؤثر انداز میں نمٹانے میں مدد ملے گی ،ڈاکٹر بابر اعوان نے ا ن لائن ووٹنگ اور انتخابی اصلاحات کے عمل میں صدر مملکت کے کردار کی تعریف کی اور کہا کہ صدر مملکت پارلیمان کے حصہ کی حیثیت سے روزمرہ کے امور میں دلچسپی لیتے رہیں۔