لاہور (سپیشل رپورٹر) گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے یونیورسٹی ملازمین کا دیرینہ مطالبہ منظور کرتے ہوئے پنجاب کی 15 یونیورسٹیوں کو سپیشل الاؤنس 2021 کی منظوری دیدی ہے۔ سپیشل الاؤنس سے گریڈ ایک سے لیکر 19 تک کے یونیورسٹی ملازمین مستفید ہوں گے۔ یونیورسٹیوں میں لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی، لاہور، یونیورسٹی آف دی پنجاب، لاہور، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی، فیصل آباد، گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آباد شامل ہیں۔