رحیم یارخان ،ریلوے سٹیشن پر خودکش دھماکہ کی جھوٹی اطلاع پرسکیورٹی اداروں کی دوڑیں لگ گئیں 


رحیم یارخان(کرائم رپورٹر)ریلوے اسٹیشن پر خودکش دھماکہ کی اطلاع،پولیس، ریسکیودیگرسیکیورٹی اداروں کی دوڑیں لگ گئیں،بے بنیاد اطلاع دینے والے شخص کی تلاش شروع کردی گئی، تفصیل کے مطابق گزشتہ روز پولیس پکار15پر نامعلوم شخص کی جانب سے اطلاع دی گئی کہ ریلوے اسٹیشن لیاقت پور پر خودکش دھماکہ ہوا ہے، اطلاع پاکر پولیس، ریسکیو،دیگرسیکیورٹی اداروں کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، بے بنیاد اطلاع دینے پر پولیس کی جانب سے نامعلوم کالر کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن