خیرپورٹامیوالی (خبر نگار) مذبحہ خانہ میں مبینہ مردہ جانوروں کا گوشت بنا کر فروخت کئے جانے کا انکشا ف تفصیل کے مطابق مخدوم سلیم حسین بخاری نے میڈیا کو بتایا کہ ماہ رمضان کے مقدس مہینہ میں بھی قصاب، ویٹرنری ڈاکٹر اور عملہ کی ملی بھگت سے قریب المرگ اور مرے ہوئے جانوروں کا گوشت فروخت کرنے لگے۔قصابوں کے خلاف پہلے بھی انتظامیہ نے کارروائی کی۔لیکن یہ غیرقانونی سلسلہ بند نہ ہو سکا ہے۔ مذبحہ خانہ میں جعلی مہروں کا استعمال کر کے مردہ اور بیمار جانور کا بنایا گیا گوشت رقم لے کر پاس کر دیا جاتا ہے۔جو شہر بھر میں پھٹوں پر فروخت کیا جاتا ہے۔ڈپٹی کمشنر بہاول پور اوراسسٹنٹ کمشنر خیرپورٹامیوالی رانا محمد شعیب واقعہ کا نوٹس لیں۔