دریاخان :سستا رمضان بازار کے سٹالز پر اشیاء ضروریہ غائب

 دریاخان(نامہ نگار)سٹی پریس کلب دریاخان کے وفد نے سستا رمضان بازار کا تجزیاتی دورہ کیا تو سستا رمضان بازار مسائلستان کا منظر پیش کر رہا تھا ۔ سستا رمضان بازار دریاخان میں چکن اور آٹے کے اسٹالز بھی خالی جبکہ صرف چینی کے اسٹال پر چینی موجود تھی اور ریسکیو 1122 عملہ ڈیوٹی پر موجود تھا ۔سستا رمضان بازار دریاخان میں سہولیات کا فقدان ہے اور چیک اینڈ بیلنس نہیں ہے۔ سستا رمضان بازار دریاخان کے سرکاری اسٹال پر رکھے 2/3 درجن کیلے ، 5خربوزے 2/3کلو ہلکی کوالٹی کے سیب ، ایک/ڈیڑھ کلو ٹماٹر ، تقریبا 1کلو سوکھے ہوئے بد ذائقہ لیموں اور تین پیکٹ رکھے ہوئے کھجور مارکیٹ کمیٹی کی نااہلی ثابت کر رہے تھے۔

ای پیپر دی نیشن