بھکر(نامہ نگار)ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر نے آٹے سے لو ڈ ٹرکوں کو زبردستی روک لیا ،متاثرین کا احتجاج مل مالکان و ٹرانسپورٹروں کا احتجاج تفصیل کے مطابق صوبہ پنجاب کے مختلف شہروں گوجرہ، جھنگ، کمالیہ، پیر محل کی فلور ملز سے ہیوی ٹرکوں میں لوڈ تقریبا 7 سو ٹن سے زائد آٹا جو کہ صوبہ کے پی کے کے مختلف شہروں ڈیرہ اسماعیل خان ، ٹانگ وغیرہ کے شہروں میں لے جایا جا رہا تھا کو صوبہ پنجاب اور صوبہ کے پی کے کے سنگم پر واقع بین الصوبائی چیک پوسٹ داجل کے مقام پر محکمہ فوڈ کے ضلعی انچارج نے زبردستی روک لیا۔ متاثرین نے بتایا کہ صوبہ کے پی کے میں گندم کی کٹائی کا آخری مہینہ چل رہا ہے۔