ملتان (سپورٹس ڈیسک) ڈوپنگ رولز کی خلاف ورزی پر پاکستان کے مزید چار ویٹ لفٹرمعطل ہوگئے جب کہ فیڈریشن پر بھی پابندی کا امکان ہے۔طلحہ طالب اور ابوبکر کے بعد چار مزید پاکستانی ویٹ لفٹرز کو معطل کردیاگیا۔ مجموعی طورپر چھ ویٹ لفٹرز کے اینٹی ڈوپنگ قوانین کی خلاف ورزی رپورٹ ہونے کے بعد ویٹ لفٹرز کے ساتھ فیڈریشن پر بھی پابندی کا خطرہ منڈلانے لگا۔کامن ویلتھ گیمز کے لیے منتخب ہونے والے تین ویٹ لفٹرز کو بھی معطلی کا سامنا ہے۔ یکم مئی کو انٹرنیشنل ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کا ایگزیکٹو بورڈ پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کرسکتاہے۔انٹرنیشنل ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کی ویب سائٹ کیمطابق محمد شرجیل بٹ، غلام مصطفیٰ، عبدالرحمان اور فرحان امجد کو تمام سرگرمیوں میں حصہ لینیسے روک دیاگیاہے ان چاروں کو ڈوپ ٹیسٹ نہ دینے، چھپنے کا الزام ہے۔انٹرنیشنل ٹیسٹگ ایجنسی کے مطابق چھ پاکستانی ویٹ لفٹرز عارضی طورپر معطل ہیں، الزامات ثابت ہونے پر پاکستانی ویٹ لفٹر کو چار سال کی پابندی کے ساتھ بھاری جرمانہ بھی ہوسکتاہے۔
ڈوپنگ رولز کی خلاف ورزی؛ مزید چار ویٹ لفٹرمعطل
Apr 30, 2022