ملتان(سپورٹس ڈیسک) دنیائے کرکٹ کے جانے مانے ریٹائرڈ کرکٹرز شعیب اختر، شین واٹسن اور اے بی ویلیئرز کے درمیان سوشل میڈیا پر دلچسپ گفتگو کا تبادلہ جس میں تینوں ریٹائرڈ کھلاڑیوں نے اپنے کیریئر کو یاد کیا۔شعیب اختر کی جانب سے 100 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے بال پھینکنے والے میچ کو کرکٹ آسٹریلیا نے یاد کیا۔سابق آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹر شین واٹسن نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ اس گیند کے کھیلتے وقت میں 21 سال کا تھا۔شین واٹسن نے کہا کہ شعیب اختر بہت عمدہ اور انتہائی تیز ترین فاسٹ بولر تھے۔دوسری جانب سابق ٹیسٹ کرکٹر اے بی ڈی ویلیئرز نے کہا کہ مجھے ابھی بھی شعیب اختر کی تیز رفتار باؤلنگ کا سوچ کر ڈر لگتا ہے۔اس پر ردّعمل دیتے ہوئے شعیب اختر نے کہا کہ اے بی ڈی ویلیئرز باؤلرز کی نیندیں اڑا دیا کرتے تھے۔شین واٹسن نے کہا کہ شعیب اختر کی تیز رفتار باؤلنگ میں کبھی نہیں بھول پاؤں گا۔