نئی دہلی(آئی این پی) بھارتی ریاست بہار میں شہری نے سرِعام سابق اہلیہ اور بیٹی کو فائرنگ کرکے قتل کیا اور پھر خود کشی کرلی۔غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بہار کے پٹنہ شہر میں راجیو کمار نامی شخص نے راہ چلتی خواتین کو سڑک پر روکا جن میں ایک اس کی سابق اہلیہ اور دوسری کم عمر بیٹی تھی، اس موقع پر تھوڑی بحث ہوئی جس کے بعد شہری نے دونوں کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتارا اور پھر خود کو بھی گولی مار لی۔پولیس کا کہنا ہے کہ راجیو کمار نے پہلی بیوی سے علیحدگی کے بعد دوسری شادی بھی کرلی تھی لیکن وہ اپنی سابق اہلیہ کو واپس آنے کے لیے دباؤ ڈال رہا تھا نہ ماننے پر اس نے یہ قدم اٹھایا۔