اسلا م آبا د (خصوصی نامہ نگار) اٹلی میں پاکستانی سفیر جوہر سلیم نے کہا ہے کہ پاکستان نے اٹلی کے ساتھ تجارت میں 372 ملین ڈالر کا تجارتی سرپلس حاصل کیا ہے جو کہ پچھلے سال کے مقابلے میں 65 فیصد زیادہ ہے،اٹلی مالی سال 2021-22 میں پاکستانی ایکسپورٹ کے لیے بلین ڈالر مارکیٹ بن جائے گا جبکہ اٹلی یورپی یونین سے پاکستان کو ترسیلات زر میں پہلے نمبر پر آگیا ۔تفصیلا ت کے مطا بق پا کستانی سفیر نے کہا کہ اطالوی مارکٹ میں کرونا کی وجہ سے پیدا ہونیوالی مشکلات کے باوجود پاکستان نے مالی سال 22-2021 کے پہلے 9 ماہ میں ایکسپورٹ میں 41 فیصد کی شاندار نمو درج کی ہے۔سفیر پاکستان نے مزید بتایا کہ اٹلی کو ہماری ایکسپورٹ اس مالی سال کے پہلے9 ماہ میں 805 ملین ڈالر ہو گئی ہے۔ ویلیو ایڈڈ سیکٹر اس نمو کے اہم محرک تھیجنہوں نے تجارتی سرپلس 372 ملین پہ پہنچا دیا۔ اٹلی مالی سال 2021-22 میں پاکستانی ایکسپورٹ کے لیے بلین ڈالر مارکیٹ بن جائے گا۔ایک سوال کے جواب میں سفیر پاکستان نے انڈیا کے اس دعوی کو باطل قرار دیا جس کی بناء پر اس نے باسمتی چاول پہ اپنی اجارہ داری قائم کرنے کے لیئے یورپی یونین میں جیوگرافیکل انڈیکیشن ٹیگ کیلئے درخواست دے رکھی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس وقت اٹلی جو چاول درآمد کرتا ہے اسکا 38 فیصد شیئر پاکستان کے پاس ہے اور انڈیا کے پاس صرف 12 فیصد شیئر رہ گیا ہے۔انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ برطانیہ کے یورپی یونین سے انخلاء کے بعد، پاکستانیوں کی سب سے بڑی تعداد اٹلی میں مقیم ہے۔ مالی سال 2021-22 (جولائی - مارچ) میں اٹلی سے کارکنوں کی ترسیلات زر 639 ملین ڈالر تک پہنچ گئی ہیں جو کہ پچھلے سال کی نسبت 48 فیصد زیادہ ہے۔
اٹلی یورپی یونین سے پاکستان کو ترسیلات زر میں پہلے نمبر پر آگیا،جوہر سلیم
Apr 30, 2022