گلگت، خیبرپی کی میں اگلے 5 سے 6 یوم درجہ حرارت زیادہ رہنے کا امکان


 اسلام آباد(وقائع نگار)محکمہ موسمیات پاکستان کی جانب سے جاری کردہ الرٹ کے مطابق گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا میں اگلے 5 سے 6 یوم میں درجہ حرارت معمول سے 5 تا 7 سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے، جس سے شدید گرمی کی لہر پیدا ہو سکتی ہے۔ گرمی کی شدید لہر سے برف پگھلنے کی شرح میں ممکنہ اضافے کے باعث گلگت بلتستان اور خیبرپختونخواہ کی مقامی آبادیوں میں سیلابی ریلے کا خدشہ۔ پی ڈی ایم اے خیبر پختونخواہ، گلگت بلتستان ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے علاوہ ضلعی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ہنزہ کوالرٹ رہنے اور شیشپر گلیشئر جھیل کے باعث GLOF کی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہر قسم کی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور مقامی انتظامیہ و متعلقہ محکموں کے ساتھ رابطے میں رہنے کی ہدایات جاری۔ پی ڈی ایم اے خیبر پختونخواہ، جی بی ڈی ایم اے اور ڈی ڈی ایم اے ہنزہ کو مزید ہدایت کی گئی ہے کہ مقامی آبادی، سیاحوں اور مسافروں کو ہر قسم کی صورتحال سے پیشگی آگاہ رکھا جائے مزید برآں فوری ریسپانس کے لیے ہنگامی/ ریسکیو سروس کے اہلکاروں اور آلات کی موجودگی یقینی بنائی جائے۔

ای پیپر دی نیشن