رواں برس پاکستان سے پولیو کا دوسرا کیس رپورٹ ، این آئی ایچ کی تصدیق 

اسلام آباد (خبرنگار) رواں برس پاکستان سے پولیو کا دوسرا کیس رپورٹ ہوا ہے، اس دفعہ وائرس سے شمالی وزیرستان کی دو سالہ لڑکی متاثر ہوئی ہے۔  پاکستان نیشنل پولیو لیبارٹری، این آئی ایچ ، اسلام آباد نے 29 اپریل 2022 کو شمالی وزیرستان سے ڈبلیو پی وی ون کے نئے وائرس کی تصدیق کی ہے ۔ اس سے قبل 22 اپریل کو پندرہ ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق کی گئی تھی، اس سال متاثر ہونے والے دونوں بچوں کا تعلق شمالی وزیرستان سے ہے ۔وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے قومی ایمرجنسی آپریشنز سنٹر سے تفصیلی بریفنگ لی انہوں نے کہا  " پندرہ ماہ بعد پولیو کے دو کیسز آنا فکر کی بات ہے ، ہم سب نے مل کر وائرس کے خاتمے کے لئے کوشیشں کرنی ہیں"۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...