عمران نے انتہائی پسندی کو فروغ دیا ، پاکستان کی بدنامی ہوئی : وفاقی وزراء

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے+ نمائندہ خصوصی+ خبر نگار) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے  ٹویٹ میں کہا کہ عمران خان اپنے حمایتیوں میں جس جنونیت اور انتہا پسندی کو فروغ دے رہا ہے وہ معاشرے کیلئے کینسر ہے‘ مسجد نبوی ؐ میں پی ٹی آئی ورکروں کی ہلڑ بازی کی مذمت کرتا ہوں‘ یہ وہ مقام ہے جہاں آواز اونچی کرنے کی ممانعت ہے اور فرشتے بھی پلکیں جھکا کر گزرتے ہیں۔ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مدینہ منورہ میں سب کچھ منصوبہ کے ساتھ ہوا، شاہ زین بگٹی اور مریم اورنگزیب کے ساتھ بدتمیزی کی گئی،  قاسم خان سوری کے ساتھ ہونے والے واقعے کی مذمت کرتے ہیں۔  شیخ رشید نے بھتیجا دھاندلی سے ایم این اے کرایا، اس نے سعودی عرب کی ویڈیوز اپ لوڈ کیں، ان کے ساتھ کل جو ہو گا وہ سارے دیکھیں گے، یہ ہمیں شرمسار کرنے چلے تھے لیکن یہ ان کو الٹی پڑ گئی ہے۔ وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر خان نے کہاکہ ریاست مدینہ کے دعوے کرنے والوں نے گزشتہ روز مدینے کا تقدس پامال کیا، پہلے سے کہا گیا یہ حرم میں جائیں تو ان سے سلوک دیکھئے۔ انہوں نے کہا کہ سلوک سب نے دیکھ لیا جو انتہائی افسوسناک ہے۔ انہوں نے کہاکہ سعودی حکومت کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے معاملے کا نوٹس لیا۔ وفاقی وزیر اور نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ مسجد نبویؐ میں کابینہ اراکین کیخلاف نعرے بازی اور اسلام آباد میں پیش آنے والے واقعات انتہائی افسوسناک ہیں۔  پی ٹی آئی کے قائدین نے گالی گلوچ اور کردار کشی کی ہمیشہ حوصلہ افزائی کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان اپنی تقریروں میں مخالفین کا نام لے لے کر لوگوں کو اکسا رہے ہیں، اس ساری صورتحال کے ذمہ دار عمران خان خود ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ پہلے پاکستان کی سیاست کو گالی گلوچ سے آلودہ کیا گیا اب مخالفین کو ہراساں کرنے کی روایت اور تشدد متعارف کیا جا رہا ہے۔   سید نیر حسین بخاری نے سانحہ مسجد نبوی پر شدید دکھ افسوس کا اظہار کرتے ہوئے زمہ داران کی شدید الفاظ میں مزمت کی ہے انہوں نے کہا ہے کہ افسوس کا مقام ہے کہ ریاست مدینہ کے جھوٹے دعویداروں نے مسجد نبوی کی حرمت کو پامال کیا ہے ، عمران خان کے ہوش ٹھکانے لانے کا علاج بھی آئین سے ہوگا ۔وفاقی وزیر اور ترجمان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز شازیہ مری نے کہا ہے کہ روضہ رسول پر پیش آنے والے واقعہ نے عمران خان کی اصلیت بے نقاب کردی ہے، انہوں نے کہا کہ عمران خان کو شرم آنی چاہیئے، مقدس مقام جہاں فرشتے بھی درود شریف کا ورد کرتے ہیں وہاں پی ٹی آئی نے تماشہ کیا،جس مقدس جگہ پر آواز نیچی رکھنے کا حکم ہے وہاں عمران کے کہنے پر اونچی گالیاں دی گیئں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...