کراچی دھماکہ کی تحقیقات : رکن ممالک پاکستان چین سے تعاون کریں: سلامتی کونسل 

واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) جامعہ کراچی میں رواں ہفتے چینی باشندوں پر ہونے والے خودکش حملے کی مذمت کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل (یو این ایس سی) نے حملے کی تحقیقات کے دوران پاکستان اور چین کے ساتھ تمام ممالک سے تعاون کی درخواست کی ہے۔ برطانیہ سے تعلق رکھنے والی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی موجودہ صدر باربرا ووڈورڈ نے کہا کہ سلامتی کونسل کے ارکان نے دہشت گردی کی مذمت کی اور مجرموں، دہشت گردانہ کارروائی میں مالی معاونت کرنے والوں کو جوابدہ ٹھہرانے اور انہیں انصاف کے کٹہرے میں لانے کی ضرورت پر زور دیا۔ باربرا ووڈورڈ نے کہا کہ سلامتی کونسل کے اراکین نے اس بات کی تصدیق کی کہ دہشت گردی اپنی تمام شکلوں اور مظاہر میں بین الاقوامی امن اور سلامتی کے لیے سب سے سنگین خطرات میں سے ایک ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...