مسجد نبویؐ کی توہین قابل  مذمت‘فضل الرحمن چینی ناظم الامور سے سانحہ کراچی پر تعزیت   

اسلام آباد (خبر نگار) سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمن نے چینی سفارتخانے کا دورہ کیا اور چین کے ناظم الامور سے ملاقات کی۔ مولانا فضل الرحمن نے سانحہ کراچی پر تعزیت کی۔  علاوہ ازیں سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ روضہ رسول اللہ ؐ کی توہین قابل مذمت ہے، حرم کے تقدس کا تقاضا تک نہیں دیکھا کیا گیا۔ مولانا فضل الرحمن نے مسجد نبویؐکے واقعہ پر اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ  اللہ کا حکم ہے رسول ؐ کے سامنے اونچی آواز کرنا تک منع ہے۔ مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا تھا کہ امت مسلمہ کو آگاہ کیا جائے کہ اسے روضہ اقدس کی توہین کے علاوہ کسی اور چیز سے تعبیر نہیں کیا جاسکتا۔ سربراہ جے یو آئی (ف) نے کہا کہ ایک سیاسی اختلاف کی بنیاد پر حرم پاک کی توہین پر احتجاج کرنا چاہیے۔ واضح رہے کہ مسجد نبوی ؐ کی زیارت کے موقع پر بعض افراد کابینہ اراکین کیخلاف نعرے بازی پر اتر آئے تھے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...