وزیراعظم بلوچستان کی تیز ترقی پریقین رکھتے ہیں:شاہ زیب درانی

Apr 30, 2022

کوئٹہ(بیورورپورٹ)مسلم لیگ( ن) کے مرکزی نائب صدر آغا شاہ زیب درانی نے کہاکہ حکومت بلوچستان کی تیز تر ترقی پر یقین رکھتی ہے اور اس کے لئے وزیراعظم کا وژن واضح ہے اہل بلوچستان کی زندگی میں بہتری لانے کیلئے مثبت پالیسیاں مرتب کی جارہی ہیں جس سے امن ترقی اورخوشحالی آئے گی جو عوام کا حق ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ بلوچستان کا ہر باسی پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لئے ہر اول دستے کا کردار ادا کرتا رہا ہے تمام نامساعد حالات اور مشکلات کے باوجود یہاں مسائل کے سیاسی جمہوری حل کی تلاش کی کوششیں کی جاتی ہیں۔

مزیدخبریں