تنگوانی (نامہ نگار ) بہلکانی برادری کے دو گروپوں میں رشتے کے تنازع پر تصادم ہوا ۔ دونوں گروپوں میں ڈنڈے اور کلہاڑیاں لگنے کے باعث 16 افراد زخمی ہوگئے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ زخمیوں میں بالاچ بہلکانی خیر جان ممتاز شیردل خمیسو گامن پٹھان سینگار اور دیگر شامل ہیں جبکہ اطلاع ملنے پر پولیس نے نو موقع پر پہنچ کر زخمیوں کوہسپتال منتقل کردیا ہے جبکہ زخمیوں میں 4 افراد کی حالت تشویشناک ہونے پر انہیں سکھر ہسپتال ریفر کر دیا گیا۔
تنگوانی میں رشتے پر 2گروپوں میں تصادم ،16افراد زخمی
Apr 30, 2022